Muscat Mission Post|

سفیر پاکستان عزت مآب جناب کے کے احسن وگن نے کل 27 نومبر 2020 کو پاکستان ہاؤس میں پاکستان سوشل کلب کے چیئر مین جناب میاں منیر صاحب اور بورڈ آف ڈائریکٹرکے اعزاز میں ایک پُر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔

                 اس تقریبِ سعید میں سوشل کلب عمان کو وزیرخارجہ پاکستان جناب شاہ محمود قریشی صاحب کی طرف سے ایک خصوصی سند سے نوازا گیا۔ جو سوشل کلب کو انکی عمان میں مقیم پاکستان کمیونٹی کے معزز اراکین کی حالیہ کورونا وباء کے لاک ڈاؤن کے دوران لازوال خدمات کے اعتراف کے طور پر پیش کی گئی۔

                 سفیر پاکستان کی ہدایات کے پیشِ نظر پاکستان سوشل کلب کے اراکین اور عمان میں مقیم پاکستانی کیونٹی کے مخیر حضرات نے کوروناوباء کے باعث لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے دوران گھروں میں محصور پاکستانی کمیونٹی کو نہ صرف مسقط بلکہ صلالہ، بریمی، صحار اور صور جیسے دورافتادہ شہروں میں انکے گھروں کی دہلیز پر راشن اور دیگر اشیائےضرورت فراہم کی تھیں۔ انکے اس فیاضانہ جذبے نے نہ صرف عمان میں پاکستان کے وقار کو بلند کیا بلکہ مقامی اعلیٰ حکام نے بھی اس جذبے کو سراہا۔

                 پاکستان سوشل کلب کی ان عظیم خدمات کو نہ صرف سفارتخانہ پاکستان میں بہت پذیرائی ملی بلکہ وزیرِخارجہ پاکستان نے بھی انہیں ایک تعریفی سندسےنوازا۔ جسےسفیر پاکستان اپنے دستِ مبارک سے عطاکیا۔

 

سفارتخانہ پاکستان، مسقط

28 November 2020

Close Search Window