پریس ریلیز|

اسلام آباد: یکم فروری 2020
 
پاکستان نے دولت مشترکہ میں مالدیپ کی دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے مالدیپ کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ 
 
دولت مشترکہ کے بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان مالدیپ کی ایک اہم اور فعال رکن کے طورپر تنظیم میں دوبارہ شمولیت کا پرزور حامی رہا ہے۔ 
 
پاکستان نے علاقائی اور دیگر عالمی تنظیموں میں مالدیپ کے کردار کا ہمیشہ اعتراف اورپزیرائی کی ہے۔ 
 
پاکستان خطے اور دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول میں مالدیپ کے ساتھ قریبی تعاون اور مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ 
61/2020
Close Search Window