اسلام آباد: مورخہ 21 جنوری 2020

وزیراعظم عمران خان سے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے انعقاد کے موقع پر سنگاپور کے وزیراعظم جناب لی سین لوونگ نے ملاقات کی۔

دونوں وزراءاعظم نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت وسرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہارکیا۔

عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سنگاپور کی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری اورکاروبار شروع کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

وزیراعظم نے سنگاپور کے اپنے ہم منصب کو بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال اور گزشتہ برس اگست میں بھارت کے یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات سے آگاہ کیا۔

دونوں اطراف نے مختلف فورمز پر تعاون کے فروغ پربھی اتفاق کیا۔

٭٭٭٭

42/2020
Close Search Window