اسلام آباد: مورخہ 10 جنوری2020ئ
 
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مشرق وسطی میں وقوع پزیر صورتحال کے تناظر میں سفارتی رابطوں کی پاکستان کی کوششوں کے سلسلے میں عراق اور بحرین کے وزراءخارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
 
وزیرخارجہ نے اپنے ہم مناصب کوآگاہ کیا کہ پاکستان حالیہ واقعات پر گہری تشویش رکھتا ہے جس کے علاقائی امن وسلامتی کے لئے انتہائی سنگین مضمرات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا موقف رہا ہے کہ خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت سمیت اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانون کے اصولوں کی متعین کردہ حدود کے اندر رہتے ہوئے ہرمسئلے سے نبردآزما ہوا جائے۔ تمام فریقین کے لئے لازم ہے کہ وہ مزید کشیدگی کے کسی بھی قدم سے احتراز برتیں اور تعمیری انداز اپنائیں۔ 
 
وزیر خارجہ نے کہاکہ انہوں نے ایران، متحدہ عرب امارات (یواے ای)، ترکی، قطر اور روس کے وزراءخارجہ سے بات کی ہے اور ان سے کشیدہ صورتحال میں کمی کے لئے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان رابطوں سے یہ اجتماعی احساس سامنے آیا ہے کہ کشیدگی میں کمی کے لئے سفارتی راہ اپناتے ہوئے موثر کوششیں کی جائیں۔ 
 
وزیرخارجہ نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان اپنا تعمیری اور سہولت کاری کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ 
17/2020
Close Search Window