پریس ریلیز|

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے 2 سفارتکاروں پر مشتمل ٹیم ووہان شہر کے دورے پر ہے جس کا مقصد وہاں مقیم پاکستانی طالب علموں سے ملاقات کرنا ہے۔ پاکستانی سفارتخانے کے تھرڈ سیکریٹری محمد جنید اور تعلیمی اتاشی محمد سلیمان اس دو رکنی ٹیم میں شامل ہیں۔ دفترخارجہ کی درخواست پر چینی وزارت خارجہ نے سفری پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے ان سفارتکاروں کو ووہان کے دورے کی خصوصی اجازت دی۔
 
پاکستانی سفارت کاروں کی ٹیم نے مختلف یونیورسٹیوں کے طالب علموں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت پاکستان ان طالب علموں کی حفاظت و بہبود اور ان کی مشکلات میں کمی کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستانی سفارتکاروں کی ٹیم نے مختلف یونیورسٹی کے حکام سے بھی ملاقات کی اور درپیش مشکلات کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
 
ہوبئی حکومت نے پاکستانی سفارتکاروں کی ٹیم کو آگاہ کیا کہ تمام یونیورسٹیاں کرونا وائرس (کو ویڈ19) سے تحفظ اور اس پر قابو پانے کے لئے بھرپور اقدامات پر عمل کررہی ہیں اور طالب علموں کی جائز ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔ 
 
پاکستانی سفارتکاروں کی خصوصی ٹیم ووہان میں موجود رہے گی تاکہ درپیش صورتحال میں پاکستانی طالب علموں کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جا سکے۔ 
82/2020
Close Search Window