جنوری 1, 2020| پریس ریلیز|
سلام آباد: یکم جنوری 2020ئ
جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے معاہدے کی شق دو کے مطابق پاکستان نے آج صبح ساڑھے دس بجے (پاکستانی معیاری وقت) پاکستانی جوہری تنصیبات کی فہرست وزارت خارجہ میں باضابطہ طورپر بھارتی ہائی کمشن کے نمائندے کے حوالے کردی ہے۔ دونوں ممالک میں جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے معاہدے پر 31 دسمبر1988ءکو دستخط ہوئے تھے۔
بھارتی امورخارجہ کی وزارت نے نئی دہلی میں بھارتی جوہری تنصیبات کی فہرست (بھارتی معیاری وقت کے مطابق) گیارہ بجے پاکستانی ہائی کمشن کے نمائندے کے حوالے کی۔
معاہدے کی شق ہے کہ دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو ایک دوسرے کو اپنی جوہری تنصیبات سے آگاہ کریں گے۔ یہ سلسلہ یکم جنوری 1992ءسے تسلسل سے جاری ہے۔
Last modified: جنوری 9, 2020
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.