سفارتخانہ پاکستان عمان کے زیر اہتمام پاکستان کی پچھترویں (75)سالگرہ کے موقع پر "پاکستان فیسٹیول2022"کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سے نامور شاعر، ادیب، صحافی اور فن موسیقی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد مسقط کنونشن سنٹر میں کیا گیا۔مہمانان خصوصی میں عطاء الحق قاسمی،عباس تابش، استاد رئیس خان، یاسر پیرزادہ، ڈاکٹر صغرہ صدف، ڈاکٹر پرویز چودھری، احسان شاہد چودھری، فرخ شہباز وڑائچ، مخدوم شہاب الدین، گل نوخیز اختر، عزیر احمد، ناصر کٹرا، شیخ طاہر وسیم، رفاقت جنید مرزا، ثاقب تبسم ثاقب، کاشف مصطفیٰ اور اجمل شادین شامل ہوئے۔عمان چیمبر آف کامرس کے چیئرمین رضا بن جمعة آل صالح نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔سفیر پاکستان محمد عمران علی چودھری نے پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اوراس کے بعدپاکستان کی کامیابیوں میں سنگ میل کی حیثیت رکھنے والےچند واقعات کا ذکر کیا۔ استاد رئیس خان نے اپنی موسیقی کے دھنوں سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شرکاء سے داد وصول کی۔ تقریب کے اختتام پرسفیر پاکستان نے مہمانان خصوصی اور آرگنائزرز میں یادگاری شیلڈز تقسیم کئے۔
سفارتخانہ پاکستان، 19 August 2022