Muscat Mission Post|

          سلطنتِ عمان میں مقیم تمام معزز اراکین پاکستان کمیونٹی کو اطلاع دی جاتی ہے کہ رائیس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پہلی مرتبہ پاکستانی چاولوں کی نمائش کا اہتمام  کیا ہے۔ یہ نمائش جو کہ آن ائیر ہوگی بروز بدھ 16 جون 2021 کو منعقد ہوگی اور اسکا نام ‘Virtual REAP Expo 2021’ ہوگی۔

                   پاکستان کی تاریخ میں یہ آن ائیر نمائش چاول کی برآمد، چاول کی پاکستانی مصنوعات اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی چاول کی اہمیت، افادیت اور اعلٰی ترین معیاد کو متعارف کروانے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

                   اس آن ائیر نمائش میں چاول کی صنعت سے وابستہ شخصیات  اپنے تجربات  اور معلومات کا تبادلہ بھی کریں گے اور اپنے خطابات کے ذریعے شرکاء کو چاول سے وابستہ تمام دیگر اُمور سے آگہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ چاولوں کی آن ائیر سٹالوں میں رکھے گئے چاولوں کی مختلف انواع واقسام بھی دکھائیں گے۔ تاکہ بین الاقوامی سطح پر چاول کی برآمد میں خاطرخواہ اضافہ کیا جاسکے۔

                   اس پریس ریلیز کے ہمراہ REAPکا بروشر بھی ارسال کیا جارہا ہےتاکہ تمام تر معلومات مہیا کی جاسکے۔ Virtual Rice Expo 2021میں آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 2 جون 2021 سےہوگا۔

                   عمان کے کاروباری حلقوں سے متعلق کمیونٹی سے درخواست کہ چاول کی اس آن ائیر نمائش  جاسکےرآمد میں خاطرخواہ اضافہ کیا جاسکے۔

 میں رکھے گئے چاولوں کی مختلف انواع واقسامیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پاکستانی چاول کو بین الاقوامی منڈیوں میں متعارف اور برآمد کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے وطنِ عزیز کی معیشیت کو استحکام عطا کریں۔

 

 

 

 

Close Search Window