July 1, 2021| Muscat Mission Post|
سلطنتِ عمان میں مقیم پاکستان کمیونٹی کے مکرم اور محترم اراکین کی صحت و سلامتی سے متعلق مکمل آگہی رکھنااور انھیں حالیہ کورونا وباء کے شدت اور اس کے تدارک کیلئے حفاظتی تدابیر سے آگاہ رکھنا سفارتخانہ کا فرضِ اولین ہے۔
اس ضمن میں سفارتخانہ تمام معزز اراکین کمیونٹی سے التماس کرتا ہے کہ اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی صحت و تندرستی کو یقینی بنانے کیلئے مندر جہ ذیل حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں:
مذکو رہ بالا حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونے سے آپ اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی صحتِ و تندرستی کے ضامن ہونگے ۔مزید براں اس دیار غیر میں آپ کے ان اقدامات سے سلطنتِ عمان میں پاکستان کا وقار بلند ہوگا۔واضح رہےکہ عمانی قوانین کی پاسداری کرنے سے آپ نا صرف ایک ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہیں بلکہ آپ کےقول و فعل سے وطنِ عزیز کے وقار کی جھلک کے ساتھ ساتھ عمان میں بسنے والی دیگر قوموں کی برادری میں پاکستان کا نام بلند سے بلند تر ہوتا ہے۔
سفارتخانہِ پاکستان، مسقط
1 July 2021
Last modified: July 7, 2021
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.