August 29, 2022| Muscat Mission Post|
سفیر پاکستان جناب محمد عمران علی نے گورنر ظفار جناب مروان بن ترکی آل سعید سے صلالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور ظفار میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر نے عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔ انھوں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ ملاقات میں سفارتخانے کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی عتیق الرحمن اور چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان سکولز امیر حمزہ بھی شریک تھے۔
سفارتخانہ پاکستان، مسقط
۲۹ ٓاگست ۲۰۲۲
Last modified: September 30, 2022
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.