March 27, 2022| Muscat Mission Post|
مؤرخہ 23 مارچ بروز بدھ عمان کے شہر مسقط کے قلب الخویر میں واقع زعیم فوڈز کے وسیع و عریض ہال میں قرار داد پاکستان کا تاریخی دن منانے کے لئے ایک با رونق محفل کا اھتمام کیا گیا۔ اس بامقصد پروگرام کے روح رواں پاکستان سوشل کلب کے متعدد بار چئیر مین منتخب ہونے والی قدآور شخصیت جناب میاں محمد منیر اور ان کے بے لوث رفقاء جن میں شبیر احمد ندیم ، چودھری عباس، کاشف زعیم، ناصر معروف، ڈاکٹر شارف ،کلیم اختر، عبد الرحمن گلو عمران اقبال، چوہدری محمد اشرف، رضوان عزیز، محمد اقبال، مقبول احمد شيخ اور دیگر اصحاب شامل رہے۔ عزت مآب سفیر پاکستان محمد عمران علی چوہدری اور سفارت خانہ پاکستان کے اعلی افسران جن میں ویلفیئر اتاشی عتیق الرحمن، کیپٹن کاشف فرحان ، امجد محمود اور پاسپورٹ سیل کے انچارج عامر صفدر کے علاؤہ دیگر افسران نے بھی پروگرام کو رونق بخشی۔ مسقط کی مشہور کاروباری اور سماجی شخصیات جن میں یاسین بھٹی ، ندیم عظیمی ،چوہدری اشرف تجمل جامی،فہیم الدین، محمد سعد، کیپٹن ایوب ، ،عبد الحمید آدم ڈاکٹرحبیب ، شکیل معروف، محمد علی فضل کے ساتھ ساتھ ، محمد افتخار ، فہد اویس منیر ،اشفاق، شہزار رضا ،محمد حفیظ ،چوہدری جاوید ، راجہ بشارت،اے ایچ راجہ، محمد صادق، ڈائریکٹر پاکستان اسکول عامر مسعود، اختر سیلم ،محمد عمران طور ،ڈاکٹر عابد ،محمد طاہر، شیخ سجاد ،ضیاء صدیقی ،حامد عباس ، نے بھی شرکت فرمائی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان اور مہمان اعزاز الشیخ فیاض علی شاہ اور میاں محمد منیر تھے۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض مشہور اور ہر دلعزیز سماجی شخصیت عذرا علیم اور شاعر و کاروباری شخصیت مقبول احمد شیخ نے انجام دیے۔
پروگرام کا آغاز اللہ تعالیٰ کے بابرکت کلام سے ھوا اور تلاوت کی سعادت حافظ محمد نعیم نے اور نعت رسولِ مقبول کے لیے احسن سجاد کو مدعو کیا گیا۔ اس کے بعد سابق نائب چیئرمین پاکستان سوشل کلب شبیر احمد ندیم نے استقبالیہ خطاب میں مہمانان گرامی قدر کی آمد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
اس کے بعد ملی نغمے مسقط کے مشہور گلوکار ناصر شبیر نے اپنی خوبصورت آواز میں گائے۔ اس کے بعد عزت مآب سفیر پاکستان کو خطاب کی دعوت دی گئی۔ سفیر پاکستان نے مختلف موضوعات پر سیر حاصل اور مدلل گفتگو کی اور مسقط یونیورسٹی میں 22 مارچ کو منعقد ھونے والی تقریب میں پاکستانی اسٹال لگانے اور عمدہ انتظامات کے لئے میاں محمد منیر اور ان کی ٹیم کو خوب سراہا۔
الوداعی کلمات اور اظہار تشکر کے لیے عابد مغل کو دعوت دی گئی آخر میں یوم پاکستان کی خوشی میں کیک کاٹنے کی رسم سفیر پاکستان اور سینیئر کمیونٹی ممبران کے ہاتھوں انجام پائی اور تقریباً تمام حاضرین نے سفیر پاکستان کے ساتھ تصاویر بنوائی۔ اس کے بعد مہمانان کو ڈنر کی دعوت دی گئی۔ زعیم فوڈز کے پاکستانی ذائقوں سے بھرپور انواع و اقسام کے کھانوں اور سویٹ ڈش نے مہمانوں کے دل جیت لئے۔ عذرا علیم اور مقبول احمد شیخ نے نہایت مہارت سے نظامت کرتے ھوئے پروگرام کو اختتام تک پہنچایا۔ علیم صاحب نے نہایت پرفیشنل انداز میں فوٹو گرافری کا فریضہ انجام دیا۔ ناصر معروف کی ہدایات اور مفید مشوروں نے پروگرام کو کامیابی کی سند بخشی۔ اس محفل میں کثیر تعداد میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والےکمیونٹی ممبران نے شرکت کی۔ یہ مسقط میں منعقد ہونے والی کامیاب ترین محافل میں سے ایک تھی جو تقریباً رات ایک بجے اختتام پزیر ہوئی۔
Last modified: September 30, 2022
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.