Muscat Mission Post|

سفارتخانہ پاکستان عمان کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے تقریب کا انعقاد مسقط میں گرینڈ ملینیم میں کیا گیا۔اس موقع پر عمانی معززین، سفارتکاروں اور پاکستانی کمیونٹی کی اک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں خصوصی طور پر عمان میں مقیم ان پاکستانی خواتین کےکردار کو سراہا گیا جنہوں نے اپنے شعبوں میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ۔اسی مناسبت سے سفیر پاکستان محترم عمران علی چودھری صاحب نے 27خواتین کو جن میں دو سکول طالبات بھی شامل تھیں کو اعزازی اسناد پیش کیں ۔اس موقع پر سفیر پاکستان نے تاریخ پاکستان میں خواتین کے کردارکو اجاگر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں خصوصی طور پر خواتین کو معاشرے کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

 

سفارتخانہ پاکستان،

29 March 2022

Close Search Window