August 14, 2022| Muscat Mission Post|
پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر سفارتخانہ پاکستان عمان نے پاکستان اسکول مسقط میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سفارتخانہ کے عملہ، عمانی آفیشلز، نمایاں پاکستانی ادبی شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سفیر پاکستان جناب محمد عمران علی نے قومی ترانے کی دھن میں پرچم کشائی کی۔ سفیر پاکستان نے یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان کی 75 سالہ جدوجہد پر روشنی ڈالی جس میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت اور تحریک آزادی کے دیگر قائدین کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا، جن کی غیر متزلزل جدوجہد برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی پر منتج ہوئی۔ تقریب میں پاکستان اسکول مسقط کے بچوں نے یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی پرفارمنس اور ملی نغمے سے شائقین کو متاثر کیا۔ اس موقع پر سفیر صاحب نے پاکستان اسکول مسقط کے طلباء و طالبات کو نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر اسناد سے نوازا۔ تقریب میں نمایاں ادبی شخصیات نے بھی شرکت کی جو خصوصی طور پر پاکستان سے عمان تشریف لائے۔ ان میں یاسر پیرزادہ( کالم نگار، دانشور)، ڈاکٹر صغرا صدف(اردو پنجابی شاعرہ، کالم نگار)، عباس تابش(شاعر )، گل نوخیز اختر(کالم نگار، ڈرامہ رائٹر)، ثاقب تبسم ثاقب(شاعر)، اجمل شاہ دین اور کاشف مصطفی شامل ہیں ۔
سفارتخانہ پاکستان، عمان میں مقیم تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتا ہے۔ اور وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعا گو ہے۔ شکریہ۔
خدا کرے میری ارضِ پاک پہ اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشۂِ زوال نہ ہو
پاکستان زندہ باد
سفارتخانہ پاکستان مسقط۔
۱۴ اگست ۲۰۲۲
Last modified: September 30, 2022
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.