September 13, 2022| Muscat Mission Post|
آج سفارتخانہ پاکستان مسقط میں سیلاب متآثرین کی امداد کے حوالے سے سفیرِ پاکستان کی سربراہی میں ایک میٹنگ ہوئی۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ سیلاب متآثرین کو درپیش مسائل اور اس کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اور تجاویز پیش کی گئیں۔ ملاقات میں جن معزز کمیونٹی ممبران نے شرکت کی ان کے نام درج ذیل ہیں۔
۔ امیر حمزہ
۔ ڈاکٹر اکرام برنی
۳۔ زرش ڈینیل
۔ محمد شاہ شیرانی
۔ قمر ریاض
۔ مرتضی فیروز
۔ ڈاکٹر ھوت چند
۔ محمد یاسین بھٹی
ملاقات کے دوران عمان کے شہر مسقط میں مقیم داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے سربراہان نے پاکستان میں متآثرین سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ۱۷۰۰ عمانی ریال کی رقم پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ ۲۰۲۲ میں دینے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے بوہرہ کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا سیلاب سے متآثرہ پاکستانیوں کی مدد میں عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور یہ ہم سب کا فرض ہے۔ سفارتخانہ ان کے جذبہ حب الوطنی کی قدر کرتا ہے۔
سفارتخانہ پاکستان، مسقط
۱۳ ستمبر ۲۰۲۲
Last modified: September 30, 2022
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.