Muscat Mission Post|

پاک بحریہ کے جہاز ذوالفقار نے اپنے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کے دوران 4 سے 8 ستمبر 2022 تک پورٹ سلطان قابوس، مسقط کا دورہ کیا۔ دورہ کا مقصد پاک بحریہ کا علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی، بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت اور آزادی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

بندرگاہ سلطان قابوس پر قیام کے دوران پی این ایس جہاز پر ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں عمان کے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ ایچ آر رائل نیوی کمانڈر علی الحسنی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پاکستان کے سفیر عمران علی چوہدری نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ تقریب کی مشترکہ میزبانی کی۔

استقبالیہ میں مختلف ممالک کے سفیروں اور ملٹری اتاشیوں سمیت سفارت کاروں، عمان کی رائل آرمڈ فورسز کے سینئر افسران اور پاکستانی کمیونٹی کے معتبر افراد نے شرکت کی۔ عمان کی رائل نیوی کے افسران اور جوانوں نے بھی پیشہ ورانہ بریفنگ اور تبادلہ خیال کے لیے جہاز کا دورہ کیا۔

پی این ایس ذوالفقار پاکستان نیوی فلیٹ کے 18 ویں ڈسٹرائر سکواڈرن کا حصہ ہے اور خطرات میں مختلف قسم کے میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جہاز کے دورے کا مقصد سلطنت عمان اور پاکستان کے درمیان بالعموم اور رائل نیوی آف عمان اور پاک بحریہ کے درمیان بالخصوص دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانا تھا اور ساتھ ہی دونوں برادر ممالک کے درمیان مستقبل میں تعاون پر مبنی اقدامات کے لیے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔

پورٹ سلطان قابوس مسقط سے روانگی کے بعد، پاکستان نیوی کے جہاز ذوالفقار نے 8 ستمبر 2022 کو عمان کی رائل نیوی کے ساتھ پیسیکس ایکسرسائز کا انعقاد کیا

https://youtu.be/81E98VDYARk

 

سفارتخانہ پاکستان، مسقط

۱ ستمبر ۲۰۲۲

Close Search Window