Muscat Mission Post|

عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی دل کھول کر مدد کر رہی ہے ۔

آج سفیر پاکستان جناب محمد عمران علی سے عمان کے شہر صوہار میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ممبر جناب احسان الحق چوہدری نے ملاقات کی اور پاکستان میں متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے 2000 عمانی ریال کی رقم پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ 2022 میں دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان نے جناب احسان الحق چودھری کا شکریہ ادا کیا اور کہا سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی مدد ہم سب کا فرض ہے ۔ سفارتخانہ چوہدری احسان الحق کے جذبہ حب الوطنی کی قدر کرتا ہے ۔

سفارتخانہ پاکستان، مسقط

6 September 2022

Close Search Window