May 14, 2020| Muscat Mission Post|
عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تمام معزز اراکین اس امر سے بخوبی آگاہ ہیں کہ کورونا کے وباء نے جہاں تمام اقوامِ عالم کو معاشی، معاشرتی، طبی اور دیگر سماجی مسائل سے دوچار کیا ہے وہاں وطنِ عزیز پاکستان بھی اس وباء کی تباہ کاریوں سے شدید متاثر ہوا ہے۔
کورونا سے متعلقہ معاشی چیلنج کا سامنا کرنا اگرچہ ایک کوہِ گراں ہے لیکن تاریخ کے اوراق گواہ ہیں کہ مادرِ وطن پاکستان پر جب بھی کڑا وقت آیا ہے پاکستان کے غیور، محبِ وطن اور فرض شناس عوام ان مصائب کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور عزمِ مصَمم اور جہدِ مسلسل کے جذبے سے سرشار ہماری قوم ہر محاذ پر سُرخرو ہوئی۔
بِلا شبہ کورونا کے مضر اثرات نے ہماری معیشت پر بھی نہایت منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ اس معاشی چیلنج سے نبردآزماء ہونے کیلئے وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب نے ایک فنڈ تشکیل دیا ہے جس کا نام
Prime Minister’s COVID-19 Pandemic Relief Fund – 2020
ہے۔ اس دیارِ غیر میں مقیم پاکستان کمیونٹی کے تمام محترم ومکرم اراکینِ سے استدعا ہے کہ اس فنڈ میں اپنی روایتی فیاضی اور قابلِ ستائش فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوے حصہ ڈالیں جو کہ وطنِ عزیز کے معیشیت کو سہارہ دے گا۔
اپنی رقوم مندرجہ ذیل اکاؤنٹس میں جمع کروائیں:
Bank Dhofar
Title of Account : Prime Minister COVID-19Pandemic Relief Fund Account
Bank Account No : 010-4138739-0001
Bank Name : Bank Dhofar
Branch Name : Muscat Grand Mall Branch, Muscat, Sultanate of Oman
Swift Code : BDOFOMRUXXX
Habib Bank Limited ~ Oman
Title of Account : PM COVID-19 Pandemic Relief Fund
Account No. : 2037-71112817-03
Bank Name : Habib Bank Limited, Al Khuwair Branch, Muscat Oman.
Swift Code : HABBOMRXXXX
سفارتخانہِ پاکستان آپکے اس جذبہِ فیاضی کو سراہتے ہوئے امید کرتا ہے کہ آپ اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور فلاحِ انسانیت کے اس عظیم مقصد میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔
خیر اندیش
سفارتخانہِ پاکستان ،مسقط
14 May 2020
Last modified: May 18, 2020
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.