November 11, 2020| Muscat Mission Post|
سفارتخانہ مسقط، عمان میں مقیم اپنےتمام معزز اراکین کمیونٹی کو اس امر سے آگاہ کر رہےکہ سلطنت عمان کی وزارت لیبر کے اعلان کے مطابق عمان میں مقیم غیر ملکی محنت کش جو اپنے وطن واپس جانے کے حتمی طور ہر خواہش مند ہیں وہ مندرجہ ذیل شرائط پوری کرنے کے بعد فیس اور جرمانہ کی آدائیگی کے بغیر اپنے وطن واپس جا سکتے ہیں۔البتہ انہیںہر صورت میں سلطنت عمان کو 15 نومبر2020 سے31 دسمبر2020 تک مستقل چھوڑنا ہوگا۔انہیں اپنے نام کی رجسٹریشن کے لیے وزارت لیبر کی مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر رجسٹر کروانا ہوگا
سند کے دفتر سے رجوع کریں
اپنی رجسٹریشن کروانے کے سات دن بعد وہ مسقط انٹر نیشنل ائیر پورٹ میں واقع لیبر آفس سے روانگی سے سات گھنٹے قبل رابطہ کریں اور مندرجہ جیل دستاویزات ہمراہ لائیں
واپسی کی کنفرم ٹکٹ
اپنا پاسپورٹ/آوٹ پاس
پی سی آر
(PCR)
صرف 72 گھنٹے تک کار آمد ہوگا
سفارتخانہ پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتا کہ عمان میں مقیم تمام اراکین کمیونٹی وطنِ عزیز کا گراں قدر اثاثہ ہیں اور انکی تمام تر قانونی و سفارتی معاونت سفارتخانہ کا نصب العین اور اولین فریضہ ہے۔
سفارتخانہ پاکستان، مسقط
11 November 2020
Last modified: November 16, 2020
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.