June 29, 2021| Muscat Mission Post|
سلطنتِ عمان میں مقیم تمام معزز اراکین پاکستان کمیونٹی اس امر سے بخوبی اگاہ ہی کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان نے پاکستان میں مختلف کمرشل بنکوں کے اشتراک سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ
(RDA)
کا اجراء کیا ہے۔ یہ اکاؤنٹ سمندر پار مقیم لاتعداد پاکستانیوں کو بنکوں سے متعلقہ تمام مشکلات کے حل، ادائیگیوں کے توازن اور سرمایہ کاری سے متعلق دیگر سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔
RDA
تمام تارکین وطن کو پاکستان بنکوں اور ادائیگیوں کے نظام سے اس طرح منسلک کرے گا کہ نہ صرف رقم کی ترسیل اور ادائیگی آسان سے آسان تر ہو جائے گی بلکہ
RDA
سے سمندرپاربسنے والے پاکستانی اراکین کمیونٹی نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ میں پرکشش شرح منافع پر سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری کرسکیں گے۔
RDA
کی تفصیلات کو عوام الناس تک مشتہر کرنے کیلئے بنک آف پنجاب نے غیرممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں کے باہمی اشتراک اور تعاون سے ویبِ نار کا اہتمام کیا ہے تاکہ
RDA
کی جملہ تفصیلات اور دیگر فوائد کو زبان زدِ عام کیا جا سکے اور ویبِ نار کے دوران سوال و جواب کی نشست سے ذہنوں میں ابھرتے ہوئے ابہام کو دور کیا جا سکے۔
RDA
کے نمایاں خدوخال مندرجہ ذیل ہیں:
میں سمندر پار پاکستانیوں کی دلچسپی لائق تحسین ہے جسکا تمام تر سہرا حکومتِ پاکستان، سٹیٹ بنک آف پاکستان اور اسکے شراکتی بنکوں کو جاتا ہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان سے منظوری حاصل کرنے کے بعد بنک آف پنجاب نے پاکستان کے پہلے فری روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا اجراء کیا ہے۔ اپنا اکاؤنٹ کھولنے کیلئے آپ
کی ویب سائٹ پہ ایک آسان طریقہ کار سے مختلف کرنسیوں مثلاً پاکستانی روپیہ
، امریکی ڈالر، یورو یا برطانوی پاؤنئے آپ فری روشنحکومتِ پاکستان، سٹیٹ بنک آف پاکستانیگیوں کے توازن اور سرمایہڈمیں اپنا اکاؤنٹ کھولیں اور ترسیلاتِ زر سے نہ صرف پاکستان کی معیشیت کو مستحکم کریں بلکہ سٹاک مارکیٹ، رئیل اسٹیٹ اور نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
۔ آخرمیں سفارتخانہِ پاکستان اپنے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ عمان میں مقیم تمام معزز اراکین پاکستان کمیونٹی وطنِ عزیز کا گراں قدر اثاثہ ہیں اور انکی تمام تر قانونی معاونت اور کونسلر خدمات سفارتخانہ کا نصب العین اور فریضہ اولین ہے۔
سفارتخانہِ پاکستان، مسقط
29 JUNE 2021
Last modified: July 7, 2021
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.