Iraq Embassy Posts|

کرونا وائرس کی نشان دہی

 

  • اس وائرس سے بخار، کھانسی اور سانس لينے ميں دشواری ہوتی ہے
  • فلو جيسی علامات ظاہر ہوتی ہيں


کرونا وائرس کتنا سنجيدہ ہے؟

 

  • اس وائرس کی فی الحال کوئ ويکسين نہيں ہے
  • زيادہ تر لوگ مکمل آرام، پينے کے پانی اور درد کی دوا سے صحتياب ہو جاتے ہيں


کرونا وائرس سے متا ثر ہونے کے امکانات!

 

کئی ممالک اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہيں۰ ان ممالک سميت دنيا بھر سے زائرين عراق آتے ہيں۰ اس ليے درج زيل احتياطی تدابير اختيار کرنا انتہيائی اہم ہے۰

  • جب آپ کسی ايسے شخص کے قريب رہيں جو اس وائرس سے متا ثر ہے۰
  • آگر آپ نے ايسے علاقوں / جگہوں کا سفر کيا ہو جہاں اس وائرس سے لوگ متاثر ہيں تو آپ کا متاثر ہونے کا بہت زيادہ اَمکان ہے۰ 

کرونا وائرسسے محفوظ رہنے کی تدابير!

 

  • اپنی ناک، منہ اور آنکھوں کو صرف دُھلے ہوئے صاف ہاتھوں سے چھويں۰
    ہر فرد پانی پينے اور کھانے کے عليحدہ برتن استعمال کرے۰
  • بيت الخلأ کے استعمال کے بعد،  کھانا بنانے اور کھانے سے پہلے اپنے ہاتھ صاف پانی، صابن، سينٹائزر وغيرہ سے اچھی طرح صاف کر ليں۰
    اگر آپ بيمار ہيں تو اپنا بستر، برتن، توليہ اور ديگر اشياء باقی افراد کو استعمال نہ کرنے ديں۰
  • پبلک ٹرانسپورٹ ميں سفر کرنے سے گُريز کريں اور گھر ميں آرام کريں تاکہ باقی لوگ متاثر نہ ہوں۰


ياد رکھيں کرونا وائرس کی علامات کی صورت ميں فُوراَ ڈاکٹر سے رجوع کريں اور سفارت خانہ پاکستان بغداد۰ عراق ميں فوکل پرسن کميونٹی ويلفير اتاشی وقاص احمد لنگھا سے درج زيل نمبر پر  فوراَ رابطہ کريں


فون نمبر: 009647729977773               

009647834950311                             

Close Search Window