Muscat Mission Post|

سلطنتِ عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے معزز اراکین اس امر سے بخوبی آگاہ ہیں کہ حالیہ دنو ں میں کورونا وباء شدت اختیار کر گئی ہے ۔ اس وباء سے بچاؤ کیلئے  جہا ں سفارتخانہ دعا گوہے   کہ رب کریم آپ سب کو اپنی حفظ امان میں رکھیں  وہیں آپ سب سے گذارش کی جاتی ہے کہ عمان کے اعلیٰ حکام کی ہدایات کے پیشِ نظر حفظانِ صحت کے اصولوں کے تحت تمام تر حفاظتی اقدامات بروء کار لائے جائیں  تاکہ  آپ کی اور آپ کے اہلِ خانہ اس وباء کے مہلک اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

                سفارتخانہ کا کونسلر ہال جہاں روزانہ 200 سے 250 افراد کونسلر رسائی  کیلئے تشریف لاتے ہیں  اسے کورونا سے بچاؤ کیلئے اور کونسلر ہال میں خدمات سرانجام دینے والے کونسلر سٹاف کے چند اراکین جن میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئی ہیں،یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کونسلر ہال کو Sanitize کروانے کیلئے سفارتخانہ میں  بدھ اور جمعرات مورخہ 26 -27 مئی 2021  کو عام تعطیل ہوگی۔

                بلا شبہ یہ حفاظتی اقدام کونسلر ہال میں تشریف لانے والے معزز پاکستانی خواتین و حضرات کی صحت کو کورونا کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

                سفارتخانہ اپنے معمول  کی کونسلر خدمات کیلئے  30 مئی بروز اتوار کو کھلے گا۔

 

 

 

Close Search Window