September 16, 2022| Ottawa Embassy Page| MOFA
The Canadian government has announced to match individual donations up to a total of CAD 3 million through the Humanitarian Coalition of 12 charitable organisations collecting funds and donations in Canada in response to the flooding in Pakistan.
This was stated by High Commissioner for Pakistan to Canada Zaheer Janjua while speaking to a webinar on ‘Exploring Shariah-compliant Investment & Charitable Opportunities through Roshan Digital Account’ as well as a fundraising dinner held in the Canadian capital under the auspices of Pakistani Canadian charitable organisation ‘Dil Canada’ for Pakistan flood relief.
The High Commissioner said Pakistan had been hit by floods of biblical proportions and he was glad the Pakistani diaspora in Canada had come forward in a big way to raise funds to help their fellow brethren in Pakistan. He also appreciated the Canadian government and the people for initially committing an aid of CAD 5 million and then backing it up with another $25 million of funding in response to the impact of flooding in Pakistan, and to support development projects in the country.
Zaheer Janjua lauded the Pakistan diaspora spread across Canada for working hard to raise funds for the flood victims in Pakistan. He was it was a difficult time for Pakistan, and it was imperative for every Pakistani at home and abroad to rise above their individual and political preferences, likes and dislikes, and respond to the call of motherland for reaching out to millions of people displaced by the devastating rains and floods in Pakistan.
He said the Pakistan High Commission in Canada and its Consulates had made arrangements with PIA to carry relief goods from Toronto to Pakistan free of cost. He said the national airline was running only five flights a week from Toronto to Pakistan with every flight able to take only approximately 1 ton of relief goods. It is therefore advisable if the donors and individual Pakistanis in Canada send essential items such as medicines to Pakistan and prefer buying the remaining relief items from Pakistan to get a food return on their money and also boost the local economy.
Ottawa,
September 16, 2022
کینیڈین حکومت کا اپنے عوام اور پاکستانی کینیڈینز کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے عطیہ کیے گئے ہر ڈالر کے برابر ایک ڈالر جمع کرانے کا اعلان
کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ نے جنجوعہ نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے 30 ملین کینیڈین ڈالر کی امداد کا اعلان کرنے پر کینیڈین حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈین حکومت نے پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی اور جانی و مالی نقصان کے خبریں آنے پر ابتدائی طور پر 5 ملین کینیڈین ڈالر کا امداد کا اعلان کیا تاہم کینیڈین وزیر برائے عالمی ترقی ہرجیت سنگھ ساجن کی قیادت میں اعلیٰ سطحی کینیڈین وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران سیلاب اور بارشوں سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی اور زمینی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کینیڈین حکومت نے 25 ملین کینیڈین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار روشن ’ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے شریعت سے ہم آہنگ سرمایہ کاری اور خیرات و عطیات دینے کے مواقع‘ کے موضوع پر منعقدہ ویبی نار کے علاوہ کینیڈین دارالحکومت میں پاکستانی کینیڈینز کی فلاحی تنظیم ’دِل کینیڈا‘ کے تعاون سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے منعقدہ فنڈ ریزنگ ڈنر سے خطاب کے دوران کیا۔
ویبی نار سے خطاب کے دوران ظہیر جنجوعہ نے کہا کہ کینیڈین حکومت نے 30 ملین کینیڈین ڈالر کی امداد کے اعلان کے علاوہ کینیڈین عوام اور کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے بارہ منتخب کینیڈین خیراتی اداروں کی وساطت سے جمع کرائے گئے عطیات کے ہر ڈالر کے بدلے میں ایک ڈالر دینے کا اعلان کرتے ہوئے اس مد میں 3 ملین کینیڈین ڈالرکی حد تک عطیات کے برابر رقم جمع کرانے کی حامی بھر لی ہے۔اس لیے پاکستانیوں کو دل کھول کے عطیات دینے چاہیں تاکہ ان کے عطیات کی رقم بڑھ کر دوگنی ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈین ریڈ کراس بھی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے اپیل جاری کر چکی ہے جس میں تین سے چار ملین کینیڈین ڈالر کے برابر عطیات متوقع ہیں۔ ویبی نار سے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر سید عرفان علی، اخوت فاوٗنڈیشن کے بانی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب اور میزان بنک کے بانی صدر اور سی ای او عرفان صدیقی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
بعد ازاں اٹاوا میں ’دل کینیڈا‘ کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان ظہیر جنجوعہ نے کینیڈا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے پروزور اپیل کی کہ وہ مادر وطن کی پکار پر آگے بڑھیں اور اپنے عطیات کے ذریعے سیلاب میں گھرے ہم وطن بہن بھائیوں کا دکھ درد بانٹیں۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز ہمیں بلا رہا ہے۔ہم سب کو مل کرسیاسی مصلحتوں اور گروہی مفادات سے بلند ہو کر وطن کی پکار پر لبیک کہنا چاہیے اور دنیا کے سامنے یکجو ہو کر ثابت کریں کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور ہم اس مل کر اس مصیبت پر قابو پا کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔
انہوں نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرح کینیڈا میں مقیم پاکستانی اور پاکستان نژاد کینیڈین بہن بھائی بھی پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں پر انتہائی دکھی اور رنجیدہ ہیں اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے فنڈ ریزنگ سرگرمیاں بڑے زور و شور سے جاری ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں عطیات اور ریلیف اشیا جمع ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر مطلوب ریلیف اشیا کی فہرست شیئر کی دی ہے اور اس فہرست کو مختلف پاکستانی تنظیموں اور اداروں کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنٹو سے پاکستان کے لیے پی آئی اے کی ہر ہفتہ پانچ پروازیں جاتی ہیں اور ہر پرواز پر لگ بھگ ایک ٹن تک امدادی سامان بھجوایا جا رہا ہے۔
فنڈ ریزنگ ڈنر میں کینیڈا کی سابق نائب وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کا دس سال تک حصہ رہنے والی سیاسی راہنما شیلا کاپس، پاکستانی کینیڈین رکن پارلیمنٹ سمیر زبیری، دل کینیڈا اٹاوا چیپٹر کے صدر جاوید سومرہ، ڈاکٹر مناحل عاصم سمیت اٹاوا اور نواح میں مقیم پاکستانی کینیڈینز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور موقع پر ہی30 ہزار ڈالر کے عطیات جمع کر لیے گئے۔
Last modified: September 20, 2022
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.