Ottawa Embassy Page|

Pakistan’s High Commissioner to Canada Zaheer A. Janjua attended a community fun gala of Pakistani diaspora in Ottawa.

The event was arranged by FriendsCafe Club of Canada at a local community centre and attended by a large number of Pakistanis and Canadians of Pakistan origin living in and around the Canadian capital.

The High Commissioner lauded the organisers for arranging the event and providing the community with an opportunity to celebrate their culture, food and dress under one platform.

He also mingled with the guests and participants and lauded the Pakistani diaspora in Canada for their role and contribution in strengthening cultural and trade ties between Pakistan and Canada.

Earlier, Friends Cafe Club Canada’s Secretary General Mr. Bilal Riaz welcomed the guests and thanked them for their participation in the fun-packed event. Various cultural activities, quiz and skits were also performed by participants on the occasion.

Ottawa; May 15, 2023

کینیڈا میں پاکستان کے سفیر ظہیر جنجوعہ کی اوٹاوا میں پاک کمیونٹی کے ثقافتی فن گالا میں شرکت
کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے اوٹاوا میں پاکستانیوں کے کمیونٹی فن گالا میں شرکت کی۔
اس تقریب کا اہتمام فرینڈز کیفے کلب آف کینیڈا نے ایک مقامی کمیونٹی سینٹر میں کیا تھا جس میں کینیڈا کے دارالحکومت اور اس کے آس پاس رہنے والے پاکستانیوں اور پاکستانی کینیڈینز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نےایک بڑی  تقریب کا اہتمام کرنے اور پاکستانی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم تلے اپنی ثقافت، کھانوں اور پہناووں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے پر منتظمین کی تعریف کی۔ظہیر اے جنجوعہ مہمانوں اور تقریب کے شرکاء سے گھل مل گئے۔انہوں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ثقافتی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستانی کمیونٹی کے بھرپور کردار کی تعریف کی۔
قبل ازیں فرینڈز کیفے کلب کینیڈا کے سیکرٹری جنرل بلال ریاض نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب کو کامیاب بنانے میں ان کے تعاون اور شرکت کو سراہا ۔ اس موقع پر شرکاء کی جانب سے مختلف ثقافتی سرگرمیاں، معلوماتی پروگرام اور خاکے پیش کیے گئے۔آخر میں سفیر پاکستان ظہیر اے جنجوعہ نے مہمانوں میں انعامات
تقسیم کیے۔

Close Search Window