افغانستان سے آج علی الصبح دہشتگردوں نے 2 راکٹ داغے جو طورخم سرحد ٹرمینل کے قریب پاکستانی علاقے میں گرے۔ اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم معمولی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے طورخم کراسنگ پوائنٹ کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔ پاکستان نے اس واقعے پر فوری طور پر افغان حکام سے رابطہ کیا اور شدید تشویش کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہو سکتی تھی۔ دوپہر میں معمول کے سرحدی ٹرمینل آپریشنزبحال ہوگئے۔