پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 10 جنوری 2021
 
افغانستان کی حزب وحدت اسلامی کے رہنما استاد کریم خلیلی گیارہ سے تیرہ جنوری دوہزار اکیس کو وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ 
 
اپنے دورے کے دوران استاد کریم خلیلی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ قومی اسمبلی کے سپیکر، وزیر خارجہ اور دیگر اعلی شخصیات سے بھی ان کی نشست ہوگی۔
 
استاد کریم خلیلی کا دورہ پاکستان کی اس جاری پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد افغانستان کی سیاسی قیادت سے رابطے کرنا ہے تاکہ افغان امن عمل سے متعلق ہم آہنگی کو فروغ ملے اور عوامی سطح پر روابط کو گہرا کیاجائے۔ 
 
افغانستان کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات تاریخ، عقیدے، ثقافت، اقدار وروایات پر مبنی ہیں۔ پاکستان افغان عوام کے امن، استحکام اور خوش حالی کے لئے تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ 
 
پاکستان افغانستان کے تنازعہ کے افغان قیادت میں افغانوں کو قبول جامع، وسیع البنیاد اور اجتماعیت کے حامل سیاسی تفصیہ کی ٹھوس حمایت جاری رکھے گا۔ 
٭٭٭٭٭
18/2021
Close Search Window