پریس ریلیز|

(پریس ریلیز)
330/2020
افغانستان کے سفیر کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات
اسلام آباد: مورخہ 12 اگست 2020
پاکستان میں افغانستان کے سفیر جناب شاکر اللہ عاطف مشعال نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے آج الوداعی ملاقات کی۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات کے ہمیشہ سے خواہاں ہیں۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لویہ جرگہ کی طرف سے قیدیوں کی رہائی کی سفارش کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے بین الافغان مذاکرات کے جلد انعقاد کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ افغانستان میں جامع، وسیع البنیاد اور اجتماعی سیاسی تصفیے کے تاریخی موقع سے افغان قیادت کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیئے۔
 سفیر شاکر اللہ عاطف مشعال نے پاکستان اور افغانستان میں دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے ذاتی توجہ دینے اور مدت سفارت کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے مسلسل تعاون فراہم کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔
330/2020
Close Search Window