اپریل 9, 2020| پریس ریلیز|
اسلام آباد: مورخہ 9 اپریل 2020
پاکستان میں افغانستان کے سفیر کو آج وزارت خارجہ بلایا گیا اور 5 اپریل 2020 کو افغان حکام کی جانب سے آئی ایس آئی ایس۔کے(داعش) کے لیڈر اسلم فاروقی کی گرفتار سے متعلق پاکستان کے موقف سے آگاہ کیاگیا۔
زوردیاگیا کہ پاکستان اس گروپ کی سرگرمیوں کے بارے میں اپنی تشویش سے آگاہ کرتا رہا ہے جو واضح طورپر پاکستان کے لئے نقصان دہ تھیں۔ اس ضمن میں پاکستان کے موقف سے مسلسل افغانستان حکومت اور دیگر کوآگاہ کیاجاتا رہا ہے۔
افغان سفیر پر زوردیاگیا کہ چونکہ اسلم فاروقی افغانستان کے اندر سے پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، اس لئے مزید تحقیقات کے لئے اسے پاکستان کے حوالے کیاجانا چاہئے۔
مزید زوردیاگیا کہ دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لئے دونوں اطراف قائم کردہ طریقہ کار کے ذریعے اشتراک عمل ہونا چاہئے۔
٭٭٭٭٭
Last modified: اپریل 20, 2020
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.