پریس ریلیز|

(پریس ریلیز)
302/2020
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی کی جانب سے ’ٹی۔ٹی۔پی‘ لیڈر کی نامزدگی

اسلام آباد: مورخہ 17 جولائی 2020

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 1267 پابندیوں کی کمیٹی کی طرف سے ’ٹی۔ٹی۔پی‘ لیڈر نورولی محسود کو ’داعش‘ اور ’القاعدہ‘ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا خیر مقدم کیاہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پابندیوں پر عمل درآمد کررہا ہے اور امید کرتا ہے کہ دیگر ممالک بھی اس کی پیروی کریں گے۔

’ٹی۔ٹی۔پی‘ پہلے سے اقوام متحدہ کی نامزد کردہ دہشت گرد تنظیم ہے اور پاکستان کے اندر بے شماردہشت گرد حملوں کی ذمہ دار ہے۔ پاکستان نے جامع سکیورٹی آپریشنز کے ذریعے ’ٹی۔ٹی۔پی‘ کو شکست دی تاہم ’ٹی۔ٹی۔پی‘ پاکستان کی سرحدوں کے باہر سے کارروائی کررہی ہے جس میں اسے تیسرا ملک مدد اور سہولت فراہم کررہا ہے۔

پاکستان دہشت گردی میں ملوث، اس کی مالی مدد، منصوبہ بندی و سہولت کاری اور دہشت گردی فروغ دینے والوں کے خلاف لڑنے کی پالیسی پر کاربند رہے گا۔
٭٭٭٭٭

302/2020
Close Search Window