پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 31 جنوری 2020
 
امریکہ کی جانب سے سفری ہدایت نامہ (ٹریول ایڈوائزری) کی تجدید ہمارے سامنے آئی ہے جس میں تسلیم کیاگیا ہے کہ ”پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آچکی ہے۔“ یہ درست سمت میں ایک قدم ہے۔
 
ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان نے ٹھوس اورجراتمندانہ اقدامات کئے ہیں۔ امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری کی بناءپر اقوام متحدہ نے اپنے عملے کے لئے اسلام آباد کا ’فیملی سٹیشن‘ کا درجہ پہلے ہی بحال کردیا ہے۔ برطانیہ نے بھی حال ہی میں پاکستان کے اس ضمن میں کئے گئے اقدامات کا اعتراف کیا ہے اور اپنے سفری ہدایت نامے میں تجدید کی ہے جو خوش آئندپیش رفت ہے۔ پرتگال اور ناروے کی جانب سے پاکستان کے لئے اپنے شہریوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی ان یورپی حکومت کے پاکستان کے سلامتی کے ماحول پر اعتماد کا مظہر ہے۔ 
 
پاکستان کو ایک عالمی ایوارڈ یافتہ میگزین ’کونڈے ناسٹ ٹریول‘ نے ”2020کے لئے بہترین تفریحی مقام“ قرار دیا ہے۔ 
 
پاکستان کے ویزا میں سہولیات اور آسانیوں کی فراہمی اور پاکستان میں سیاحت کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی سے ہمیں بھرپور توقع ہے کہ پوری دنیا سے بڑی تعداد میں سیاح پاکستان آئیں گے۔ پاکستان کے عوام غیرملکی سیاحوں کا خیرمقدم کرنے کے لئے چشم براہ ہیں۔ 
 
سکیورٹی صورتحال میں بہتری پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔ 
59/2020
Close Search Window