پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 24 فروری 2020

ممتاز امریکی سکالر، مصنف اور جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سکول آف ایڈوانس انٹرنیشنل سٹڈیز کے سابق ڈین جناب ولی رضا نصرنے وزارت خارجہ میں آج ”مشرق وسطی اور جنوبی ایشیاءمیں امریکی پالیسی“ کے موضوع پر اظہار خیال کیا جس کے بعد سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوئی۔

پروفیسر نصر نے اپنے خطاب کے دوران مشرق وسطی میں وقوع پزیر صورتحال، افغان امن ومفاہمتی عمل، چین اور بھارت کے بارے میں امریکی پالیسی کے علاوہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر اور تجزیہ پیش کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے ابھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔

جناب ولی رضا نصر نے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا جس کے نتیجے میں واشنگٹن میں پاکستان کے بارے میں سوچ میں تبدیل آئی ۔ ان کے مطابق امریکی حکومت میں مختلف فریق پاکستان کو مثبت سوچ اور انداز سے دیکھ رہے ہیں۔

اس مقالمہ کے بعد مخدوم شاہ محمود قریشی سے ان کے دفتر میں جناب ولی رضا نصر نے ملاقات کی اور ان سے دوطرفہ و علاقائی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

انٹرنیشنل سکالرز اور خارجہ پالیسی ماہرین کو وزارت خارجہ مدعو کرنے کا سلسلہ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے محقیقین اور ماہرین تک رسائی کے اقدام کا حصہ ہے تاکہ وزارت خارجہ کے افسران ہمارے مفاد کے موضوعات پر غیرجانبدارانہ نکتہ نظر سے آگہی حاصل کرسکیں۔
٭٭٭٭

89/2020
Close Search Window