پریس ریلیز|

(پریس ریلیز)
537/2020
اوآئی سی کی وزرا خارجہ کونسل کا اڑتالیسواں اجلاس 2021 میں اسلام آباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ 
 
اسلام آباد: مورخہ 28 نومبر2020
 
پاکستان کی پیش کش کا مثبت جواب دیتے ہوئے ’او۔آئی۔سی‘ وزرا خارجہ کونسل کے سینتالیسویں اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ وزرا خارجہ کونسل کا اڑتالیسواں اجلاس2021 میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ 
 
وزراخارجہ کونسل کے ممکنہ سربراہ کے طورپر پاکستان آئندہ تین سال کے لئے چھ رکنی اوآئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن بھی بن گیا ہے۔ 
 
پاکستان اوآئی سی کا بانی رکن ہے اور اس نے امت مسلمہ کی اجتماعی آواز کے طورپر او آئی سی کے فروغ کے لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ 
 
اوآئی سی اقوام متحدہ کے بعد دوسری سب سے بڑی بین الحکومتی تنظیم ہے۔ اوآئی سی کے ستاون رکن ہیں جبکہ پانچ مبصر ہیں۔ یہ تنظیم چار سے زائد براعظموں پر پھیلی ہوئی ہے۔ 
٭٭٭٭
537/2020
Close Search Window