Homeپریس ریلیزبھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستانی ہائی کمشن کے دو ارکان کو ناپسندیدہ قرار دینے پر شدید احتجاج،بے بنیاد بھارتی الزامات مسترد
بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستانی ہائی کمشن کے دو ارکان کو ناپسندیدہ قرار دینے پر شدید احتجاج،بے بنیاد بھارتی الزامات مسترد
بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیاگیا اور نئی دہلی مں پاکستانی ہائی کمشن کے دو ارکان کو بھارت کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دینے اورتمام بے بنیاد بھارتی الزامات سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی گئی۔
بھارتی ناظم الامور کو آگاہ کیاگیا کہ بھارتی اقدام سفارتی تعلقات کے حوالے سے ویاناکنونشن اور سفارتی اقدارکی صریحا خلاف ورزی ہے۔