پریس ریلیز|

(پریس ریلیز)
502/2020
خارجہ امور مشاورتی کونسل کا پندھرواں اجلاس
 
اسلام آباد: مورخہ 19 نومبر2020
 
مشاورتی (ایڈوائزری) کونسل برائے امور خارجہ کا پندھرواں اجلاس وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت گزشتہ روز وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔ 
 
پارلیمانی سیکریٹری برائے امور خارجہ عندلیب عباس، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، نامور اساتذہ، سابق سفیروں اور سرکاری حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔ 
 
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کونسل کے گزشتہ اجلاس کے بعد سے اب تک خارجہ امور کے میدان میں ہونے والی اہم سرگرمیوں بشمول پاکستان کے انسانی حقوق کونسل کا انتخاب جیتنے اور بین الافغان مذاکرات سے متعلق شرکاءکو آگاہ کیا۔
 
کونسل نے حالیہ رونما ہونے والی اہم پیش ہائے رفت پر غور کیا جن کے پاکستان کے خارجہ تعلقات سے متعلق اثرات ہیں۔ 
 
اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان، اس کے عوامل، مضمرات اور روک تھام کے حوالے سے بھی غور وخوض کیاگیا۔ 
 
وزیرخارجہ کی سربراہی میں قائم مشاورتی کونسل خارجہ پالیسی کی تیاری کے حوالے سے ماہرین کی رائے جاننے کا ایک اہم اور موثرپلیٹ فارم ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے کونسل کا یہ پندھرواں اجلاس تھا۔ 
٭٭٭٭٭
502/2020
Close Search Window