روسی صدر کے افغانستان کے لئے ایلچی سفیر ضمیر کابلوف کا دورہ پاکستان
اسلام آباد: مورخہ 19 فروری 2021
روسی صدر کے افغانستان کے لئے ایلچی سفیر ضمیر کابلوف آج اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کررہے ہیں۔
دورہ کے دوران سفیر ضمیر کابلوف وزیر خارجہ اور افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی اور دیگر اعلی شخصیات سے افغان امن عمل میں حالیہ پیش ہائے رفت پر تبادلہ خیال کریںگے۔
سفیر کابلوف کا دورہ افغان امن عمل کی حمایت کے لئے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کا حصہ ہے۔ افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کے علاوہ اس دورے سے پاکستان اور روس کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔