پریس ریلیز|

اسلام آباد : مورخہ 8 اپریل 2020

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے زیر اہتمام کورونا وائرس سے متعلق تجارتی حکام کی وڈیو کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت کے بارے میں سوال پر درج ذیل بیان جاری کیا ہے؛

٭ بانی رکن کے طور پر پاکستان سمجھتا ہے کہ سارک علاقائی تعاون ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

٭ کورونا وائرس کی عالمی وباءکے پیش نظر ہنگامی صورتحال اور اس کے سماجی واقتصادی طورپر مرتب ہونے والے وسیع منفی اثرات کے باعث تنظیم کے سیکریٹریٹ کا کردار مزید نمایاں ہوجاتا ہے۔

٭ دیگر علاقائی اور عالمی تنظیموں کی طرح سارک سیکریٹریٹ کا بھی اجلاس بلانے کا ادارہ جاتی پلیٹ فارم، پیش رفت پر نظر رکھنے اور، ضروری اشتراک عمل کے لئے معاون نظام موجود ہے۔

٭ آج کی تجارتی حکام کی وڈیو کانفرنس کی طرح کی سرگرمی اسی صورت میں موثر ہوسکتی ہے جب اس سرگرمی کی قیادت سارک سیکریٹریٹ انجام دے۔ چونکہ سارک سیکریٹریٹ آج کی وڈیو کانفرنس کا حصہ نہیں تھا لہذا پاکستان نے اس میں شرکت نہیں کی۔

٭ سارک عمل کو آگے برھانے کے لئے سارک سیکریٹریٹ کو اس قابل بنانا ہوگا کہ سارک کے زیر اہتمام کسی بھی تقریب یا سرگرمی کے لئے وہ اپنا کردار ادا کرسکے۔

٭ ایک ایسے وقت میں جب خطہ ایک غیرمعمولی خطرے سے دوچار ہے تمام دستیاب ادارہ جاتی انتظامات کو بھرپور طورپر بروئے کار لایاجائے۔
٭٭٭٭

157/2020
Close Search Window