پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 15 مارچ 2021
 
سٹرٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن (ایس۔ای۔سی۔ڈی۔آئی۔وی) کی ٹیم نے کسٹم ہاوس پشاور میں دس اور گیارہ مارچ دوہزار اکیس کو استعداد کار میں اضافے کی دو روزہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا۔ کسٹمز، فرنٹیئر کور، وفاقی حکومت کے کورنٹین ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ ڈاک سمیت عمل درآمد کرنے والے محکموں کے نمائندوں نے تربیتی نشست میں شرکت کی۔ اس تربیت کا مقصد جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق سازوسامان، ٹیکنالوجیز، مواد اور آلات کی برآمد اور ڈلیوری سسٹمز ایکٹ مجریہ 2004 سے متعلق قاعدے قانون پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق نظام کے بارے میں آگہی کا فروغ ہے جس میں خصوصی توجہ عدم پھیلاو کی قومی کوششوں کے طریقہ ہائے کار کو مزید موثر بنانے پر مرکوز ہے۔
 
دو روز کے دوران شرکاءکو سٹرٹیجک ایکسپورٹ کنٹرولز کے مختلف پہلووں، حساس سازوسامان کی شناخت، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عملدرآمد اور عدم پھیلاو کی قومی کوششوں کے بارے میں لیکچرز، پریزنٹیشنز دی گئیں اورتبادلہ خیال کیاگیا۔
 
سٹرٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن (ایس۔ای۔سی۔ڈی۔آئی۔وی) کی ٹیم نے سرحد ایوان صنعت وتجارت کا بھی دورہ کیا اور کاروباری برادری کو متعلقہ موضوع کے علاوہ محفوظ اور محتاط تجارت کی اہمیت کے پہلووں سے آگاہ کیا۔
 
یہ تربیتی نشست سٹرٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن (ایس۔ای۔سی۔ڈی۔آئی۔وی)کی سالانہ آگاہی اور استعداد کار میں اضافے کے سلسلے کی کڑی تھی۔
٭٭٭٭٭
100/2021
Close Search Window