Uncategorized|

مریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ووسطی ایشیائی امور سفیر ایلس ولز نے آج سیکریٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات کی۔ 
 
ملاقات میں سیاسی روابط اور معاشی شراکت داری سمیت وسیع دوطرفہ امور پربات چیت ہوئی۔ زوردیاگیا کہ مضبوط تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات دونوں ممالک کی قیادت کے پاک امریکہ طویل المدتی، وسیع البنیاد اور پائیدار شراکت داری استواری کرنے کی سوچ آگے بڑھانے میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ 
 
سیکریٹری خارجہ نے بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال، بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میںمسلسل اضافے، بھارتی سول اور فوجی حکام کی جنگی دھمکیوں اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جارحانہ اقدامات کو واضح کیا۔ جموں وکشمیر کے تنازعے کے پرامن حل میں بین الاقوامی برادری کے کردار کی اہمیت پر زوردیاگیا۔ 
 
ملاقات میں افغان امن و مصالحتی عمل کے بارے میں حالیہ پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکریٹری خارجہ نے امن عمل کی حمایت جاری رکھنے اور پاک افغانستان تعلقات میں مثبت پیشرفت سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ 
 
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے سعودی عرب، ایران اور امریکہ کے حالیہ دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ نے کہاکہ پاکستان مشرق وسطی میں تنازعات میں کشیدگی وتناو ختم کرنے اور سفارتی ذرائع سے اختلافات کے حل کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ 
40/2020
Close Search Window