پریس ریلیز|

(پریس ریلیز نمبر 63/2021)
سیکریٹری خارجہ کی سلام آباد میں سفارتی مشنز کے سربراہوں کو بریفنگ
 
اسلام آباد: مورخہ 16 فروری 2021
 
سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے اسلام آباد میں سفارتی مشنز کے سربراہوں کو الگ گروپس میں آج بریفنگ دی جس میں بنیادی طورپر غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میںدرپیش صورتحال پر توجہ موکوز کی گئی۔
 
سیکریٹری خارجہ نے غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں منظم انداز میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، مقبوضہ خطے میں غیرقانونی طورپر آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں اور ان اقدامات کے نتیجے میں خطے کے امن وسلامتی کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا۔
 
سیکریٹری خارجہ نے کہاکہ عالمی برادری غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں سنگین صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے بھارت پر زور دے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور دیگر غیرقانونی اقدامات بند کرے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں وکشمیر کو پرامن طورپر حل کرنے کی کوششوں میںسہولت پیدا کرے۔
 
سیکریٹری خارجہ کی بریفنگ عالمی برادری کو غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور خطے سے متعلق آگاہ رکھنے کے عمل کا حصہ ہے۔
٭٭٭٭٭
63/2021
Close Search Window