پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 3 مئی 2020

صدر ڈاکٹر عارف علوی 4 مئی 2020ءکو غیروابستہ ممالک کی تحریک (این۔اے۔ایم) کے ورچوئل سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

تنظیم کے موجودہ سربراہ آزربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر آن لائن خصوصی سربراہی اجلاس میں سربراہان مملکت، این۔اے۔ایم رکن ممالک کی حکومتیں شریک ہوں گی۔

سربراہ اجلاس ”کورونا کے خلاف اتحاد“ کے سیاسی اعلامیہ کے ساتھ اختتام پزیر ہوگا جبکہ ان اقدامات کی بھی نشاندہی کی جائے گی جس سے کورونا کے خلاف مشترکہ جنگ میں این۔اے۔ایم رکن ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ ہو۔

صدر علیوف کی کوششوں کا مقصد تحریک کو اعلی ترین فیصلہ ساز سطح پر لانا ہے تاکہ رکن ممالک کورونا وبا کے اثرات کا جائزہ لے کر ان ضروریات اور اقدامات کی نشاندہی کریں جس سے درپیش صورتحال کی شدت میں کمی واقع ہوسکے۔

غیروابستہ تحریک اقوام متحدہ کے بعد ممالک کا سب سے بڑا گروپ ہے جس میں ایشیائ، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے 120ترقی پزیر ممالک شامل ہیں۔ مختلف ریاستوں کے سربراہ اور حکومتیں ورچوئل اجلاس میں شریک ہوں گی۔

پاکستان اس تنظیم کا ایک فعال رکن ہے اور اس نے ہمیشہ سیاسی، قانون، معاشی اور سماجی سمیت وسیع موضوعات پر تنظیم کے موقف کو پروان چڑھایا ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اکتوبر2019ءمیں باکو میں اٹھارویں این۔اے۔ایم سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
٭٭

194/2020
Close Search Window