پریس ریلیز|

(پریس ریلیز نمبر64/2021 )
 مسعودفاونڈیشن افغانستان کے سربراہ احمد ولی مسعود کا دورہ پاکستان
 
اسلام آباد : مورخہ 16 فروری 2021
 
مسعود فاونڈیشن افغانستان کے سربراہ جناب احمد ولی مسعود وفد کے ہمراہ 17 فروری 2021 کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔
 
احمد ولی مسعود دورے کے دوران وزیر خارجہ، قومی اسمبلی کے سپیکر اور دیگر اعلی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز میں خطاب کے علاوہ میڈیا سے بھی نشست کریں گے۔
 
جناب احمد ولی مسعود کا دورہ افغانستان میں سیاسی قیادت سے رابطوں اور عوامی سطح پر روابط کو گہرا کرنے کی پاکستان کی پالیسی کا حصہ ہے۔ ان کے دورے سے افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کرنے کا اہم موقع میسرآئے گا۔
 
پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے جو مشترک تاریخ، ثقافت اور روایات پر مبنی ہیں۔
 
پاکستان افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مظبوط بنانے کے عزم پر کاربند ہے اور افغان قیادت میں افغانوں کو قبول امن عمل کے ذریعے افغان تنازعے کے اجتماعیت کے حامل، وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیہ کی حمایت کرتا ہے۔
٭٭٭٭٭
64/2021
Close Search Window