جنوری 29, 2020| پریس ریلیز|
امریکہ کی جانب سے مشرق وسطی کے لئے امن منصوبہ کے اعلان کو ہم نے دیکھا ہے ۔
پاکستان نے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔
پاکستان مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے فلسطین کے مسئلہ کے منصفانہ اور پائیدار حل کی حمایت کرتا ہے جس سے استصواب رائے سمیت فلسطینیوں کے جائز حقوق کی فراہمی یقینی ہو۔
ہم یہ مطالبہ پھر دہراتے ہیں کہ بین الاقوامی معیاراور 1967 سے قبل کی سرحدات کے مطابق قابل عمل، خودمختار اور ملحق سرحدات رکھنے والی فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
٭٭٭٭
Last modified: جنوری 30, 2020
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.