پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 3جنوری 2020

پنجاب حکومت کے حکام نے آگاہ کیا ہے کہ ننکانہ صاحب میں آج دو مسلمان گروہوں کے درمیان جھگڑے کا واقعہ ہوا۔ یہ معمولی نوعیت کا جھگڑا ایک مقامی چائے کی دکان پر ہوا۔ ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر مداخلت کی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا جو اس وقت حراست میں ہیں۔

اس واقعے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوششیں بدنیتی اور مذموم مقاصد پر مبنی ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ گردوارا ننکانہ صاحب کو کسی نے چھوا بھی نہیں اور کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ یہ تمام دعوے جھوٹ، بے بنیاد اور شرانگیزی پر مبنی ہیں کہ گردوارے کو نقصان پہنچا یا مقدس مقام کی بے حرمتی ہوئی۔

حکومت پاکستان امن عامہ برقرار رکھنے اور عوام بالخصوص اقلیتوں کا تحفظ کرنے کے عزم پر کاربند ہے۔کرتارپور صاحب راہداری کھولنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی بصیرت کی روشنی میں اقلیتوں کو خصوصی احترام اور مقام دیتا ہے۔

06/2020
Close Search Window