پریس ریلیز|

وزار ت امور خارجہ
اسلامی جمہوریہ پاکستان
(دفتر ترجمان)
(پریس ریلیزنمبر538/2020)
وزراخارجہ کونسل کا نیامے اعلامیہ تنازعہ جموں وکشمیر پر اوآئی سی کی اصولی موقف کا اعادہ کرتا ہے 
 
اسلام آباد: مورخہ 29 نومبر2020
 
اوآئی سی وزراخارجہ کونسل کے نیامے، نائیجر میں منعقدہ سینتالیسویں اجلاس کے اختتام پرصدرمجلس نے ڈیکلریشن جاری کیا ہے۔ یہ ڈکلریشن واضح طورپر ”اوآئی سی کے جموں وکشمیر تنازعہ کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل کے اصولی موقف کا اعادہ کرتا ہے۔“ 
 
وزارخارجہ کونسل کے جاری کردہ اہم دستاویزات کے حصہ کے طورپر جاری ہونے والے نیامے ڈکلیریشن میں جموں وکشمیر تنازعہ کی شمولیت کشمیر کاز کے لئے اوآئی سی کی مسلسل حمایت کا ایک اور مظہر ہے۔ 
٭٭٭٭٭
538/2020
Close Search Window