مئی 8, 2020| پریس ریلیز|
اسلام آباد: مورخہ 8 مئی 2020
وزیراعظم عمران خان نے جناب مصطفی الکاظمی کو عراق کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی قیات میں اصلاحات، قومی اتحاد اور عراق کی ترقی کے مقاصد میں مزید پیش رفت ہوگی۔
پاکستان اور عراق کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ مل کر مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے کام کرنے کی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
٭٭٭٭٭
Last modified: مئی 8, 2020
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.