جنوری 15, 2020| پریس ریلیز|
اسلام آباد : مورخہ 14 جنوری 2020
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 15 تا 17 جنوری 2020ءکو واشنگٹن اور نیویارک کا دورہ کریں گے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 16، 17 جنوری 2020 کو واشنگٹن میں ہوں گے جبکہ 15 جنوری 2020 کو نیویارک جائیں گے جہاں سیکریٹری جنرل سمیت اقوام متحدہ کی قیادت سے ان کی ملاقات ہوگی۔
واشنگٹن میں وزیر خارجہ اپنے امریکی ہم منصب مائک پومپیو، قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن اور دیگر اعلی حکومتی عہدیداروں سے ملیں گے۔ وزیر خارجہ کیپٹل ہل میں بھی ملاقات کریں گے جبکہ دورہ کے دوران میڈیا، تھنک ٹینک اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں بھی ان کی مصروفیات کے شیڈول میں شامل ہیں۔
وزیرخارجہ سرکاری حکام سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان کے ان سفارتی رابطوں سے متعلق امور کوزیرغور لائیں گے جو انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں مشرق وسطی وخلیج کے خطے میں حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کئے ہیں۔ ان کوششوں کا مقصد کشیدگی میں کمی، اختلافات اور تنازعات کو سیاسی وسفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔ وزیرخارجہ کا دورہ امریکہ انہی کوششوں کاایک حصہ ہے۔
وزیرخارجہ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیتے ہوئے اس اہمیت کو اجاگرکریں گے جودونوں ممالک کی قیادت کی بصیرت کی روشنی میں پاکستان امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد، طویل المدتی اور پائیدار شراکت داری کو دیتا ہے۔
وزیرخارجہ اپنے ہم مناصب کو بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کی صورتحال بالخصوص 5 اگست2019 کو بھارتی یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات کے نتیجے میں کشمیریوں کو جن طویل اور صبرآزما حالات کا سامنا ہے، سے آگاہ کریں گے۔
وزیرخارجہ افغانستان میں امن ومفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار اور حمایت جاری رکھنے کے عزم کو بھی اجاگر کریں گے۔
Last modified: جنوری 15, 2020
Our foreign policy is one of friendliness and goodwill towards all the nations of the world.