پریس ریلیز|

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے افغانستان میں مفاہمت کے لئے امریکی محکمہ خارجہ کے نمائندہ خصوصی سفیر زلمے خلیل زاد نے آج ملاقات کی۔ سفیر زلمے خلیل زاد نے وزیرخارجہ کو افغانستان میں امن واستحکام کے فروغ کی امریکی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ افغان امن ومفاہمتی عمل مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیرخارجہ نے امن عمل میں پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اس ضمن میں سفیر زلمے خلیل زاد کی کوششوں کو سراہا۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان نے طالبان سے براہ راست مذاکرات میںسہولت کاری کا جو کردار ادا کیا اس کے ثمرات قریب ہیں۔ پاکستان کو یقین ہے کہ پرامن افغانستان علاقائی امن، معاشی ترقی اور رابطے استوار کرنے کے لئے ناگزیر ہے۔

افغان مہاجرین کی میزبانی کے چالیس سال کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کاحوالہ دیتے وزیر خارجہ نے کہاکہ افغان مہاجرین کی اپنے گھروں کو باعزت واپسی کے لئے وقت کے تعین اوروسائل کی فراہمی پر مبنی خاکہ کو مستقبل میں افغان تصفیہ کا حصہ ہونا چاہئے۔

٭٭٭٭٭

80/2020
Close Search Window