پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 31 جنوری 2020
 
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے افغانستان میں مفاہمت کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی سفیر زلمے خلیل زاد نے آج ملاقات کی اور افغان امن ومفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ 
 
وزیرخارجہ نے امریکہ طالبان کے درمیان دوہا عمل کی بحالی کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے زوردیا کہ تشدد میں کمی کے لئے کوششیں درست سمیت میں قدم ہے جس سے افغان امن عمل کی رفتار تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیرخارجہ نے امن عمل کے وسیع تر مفاد اور منفی کردار وں کی شرپسندی سے بچنے کے لئے مذاکرات اور امن سمجھوتہ کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زوردیا۔
 
وزیرخارجہ نے زوردیا کہ پاکستان نے امن عمل کے لئے سہولت کاری میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور مثبت نتائج کے حصول کے لئے ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوںنے زوردیا کہ افغان تنازعے کا واحد حل افغانوںکی قیادت میں افغانوں کو قابل قبول سمجھوتہ ہے جس سے پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے مقصد کے حصول میں مدد ملے گی۔ 
58/2020
Close Search Window