پریس ریلیز|

وزیراعظم عمران خان قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کے لئے 27 فروری 2020 کو قطر کا دورہ کریں گے۔ ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی دوروں کے تسلسل کا حصہ ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزیدمضبوط بنانے پر توجہ مرکوز ہوگی اور خطے میں پیش ہائے رفت پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ 
 
پاکستان اور قطر کے درمیان باہمی اعتماد اور ہم آہنگی پر مبنی قریبی، خوشگوار تعلقات استوار ہیں۔ سیاسی، تجارتی، کمرشل، دفاع کے شعبوں کے علاوہ عوامی سطح پرروابط اور ثقافتی تبادلوں سمیت دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات وسیع البنیاد اور کثیر الجہتی ہیں۔ 
 
وزارت عظمی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا قطر کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ عزت مآب امیر قطر نے جون 2019ءمیں پاکستان کا دورہ کیاتھا جس کے نتیجے مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ معاشی اشتراک میں اضافہ ہوا۔ وزیراعظم عمران خان کے دورے سے اس عمل کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔ 
93/2020
Close Search Window