پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 29 جنوری 2021
 
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ اینٹونی جے بلنکن نے آج ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
 
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری بلنکن کو منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ وسیع موضوعات پر مفادات کی یک جائی کی بنیاد پرجامع شراکت داری قائم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان میں تبدیلی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے زور دیا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت معاشی شراکت داری، پرامن ہمسائیگی پروان چڑھانے اور علاقائی روابط میں اضافہ کے فرو غ کے نئے وژن پر کاربند ہے۔
 
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری بلنکن کو بتایا کہ افغانستان میں مذاکرات کے نتیجے میں سیاسی تصفیہ سے حاصل ہونے والا امن دونوں ممالک کے مشترک مفادات میں سے ایک ہے۔ تشدد میں کمی ،جو جنگ بندی پر منتج ہو ،اور افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیہ کے حصول کے لئے مل کر کام کرنا ناگزیر ہے۔ پاکستان نے افغان امن عمل میں سہولت کاری کی ہے اور امریکہ کے ساتھ امن کے شراکت دار کے طورپر امورکار انجام دینے میں پرعزم رہا ہے۔
 
وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے پرعزم اقدامات اور عظیم قربانیوں کو بھی اجاگر کیا۔
 
سیکریٹری بلنکن نے گزشتہ برسوں میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ روابط کے فروغ کے لئے دونوں ممالک میں کئی شعبے موجود ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
 
ڈینئیل پرل کیس میں حالیہ ہونے والی پیش ہائے رفت کے تناظر میں وزیر خارجہ نے کہاکہ یہ اہم اور باہمی مفاد میں ہے کہ قانونی ذرائع سے انصاف ہوا ہے۔ وزیر خارجہ نے ان اقدامات کو اجاگر کیا جو اس ضمن میں کئے جارہے ہیں۔
 
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری بلنکن نے رابطے استوار رکھنے ، دونوں ممالک کے دوطرفہ ایجنڈے میں پیش رفت، خطے اور دنیا میں مشترکہ مفادات کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
45/2021
Close Search Window