پریس ریلیز|

اسلام آباد: مورخہ 4 فروری 2021

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سری لنکا کے وزیر خارجہ دنیش گورناوردنا سے آج ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

دونوں وزرا خارجہ نے دوطرفہ امور اور کثیرالقومی اداروں کی سطح پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سری لنکا کے تہترویں قومی دن پر وزیر خارجہ گوناوردنا کو مبارک دی اور سری لنکا کے برادر عوام کی مسلسل ترقی اور خوش حالی کے لئے نیک تمناوں اور خیرسگالی کے جذبات کااظہار کیا۔

دونوں اطراف نے سیاسی، تجارتی، معاشی اور کورونا وبا پر قابو پانے سمیت تمام شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اعلی سطحی دوروں کی اہمیت پر زور دیاگیا جو نمایاں دوطرفہ تعلقات سے عبارت رہے ہیں۔

دونوں وزرا خارجہ نے ’سارک‘ اور اقوام متحدہ سمیت علاقائی اور عالمی اداروں میں ایک دوسرے کی باہمی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اعتماد، باہمی احترام اور قریبی تعاون کی بنیاد پر بہترین دوطرفہ تعلقات استوار ہیں۔
٭٭٭٭٭

49/2021
Close Search Window